بٹ خیلہ (مانند نیوز)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب محمد خان کی ہدایت پر ٹی ایم اے بٹ خیلہ نے ڈپٹی کمشنر آفس ملاکنڈ، اسسٹنٹ کمشنر آفس بٹ خیلہ، ضلعی سیکرٹریٹ کے سامنے بل بورڈز، فنا پلیکس، سٹریمرز اور بینرز نصب/آویزاں کئے اور پاکستانی پرچموں سے روشن اور سجا دیے گئے۔ 14 اگست 2023 کو پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے لیوی ہیڈ کوارٹر ملاکنڈ، ٹی ایم اے بٹ خیلہ آفس، ڈسٹرکٹ کورٹس ملاکنڈ، مین روڈ بٹ خیلہ اور تحصیل بٹ خیلہ کے بہت سے مختلف مقامات پر سجاوٹ کی گئی۔ اسطرح تحصیل درگئی میں بھی ٹی ایم اے درگئی نے تحصیل کمپلیکس درگئی اور مختلف مقامات پر یوم آزادی کے حوالے سے مختلف عمارتوں کو پاکستانی پرچموں سے سجایا اور روشن کر دیئے گئے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے مختلف فلور ملز کو سجایا گیا جبکہ محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے بھی عمارتوں کی سجاوت کا سلسلہ جاری ہے۔ سجاوٹ کا یہ سلسلہ 14 اگست تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے