اپر چترال (مانند نیوز)اپر چترال میں جشن آزادی کو پر رونق اور شایان شان طریقے سے منانے کے لئے مختلف پروگرام ترتیب دئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے تین روزہ جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا آغاز بونی پولوگراؤنڈ میں ہوا۔ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کاآغازہوگیا۔نمائندہ UNOCHA نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال فدالکریم کے ہمراہ تین روزہ جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا۔افتتاحی روز اسسٹنٹ کمشنر شاہ عدنان، ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر عثمان سیرنگ، مس شما اسد نمائندہ UNOCHA اور دیگرمہمان مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے۔میچ سے لطف اٹھانے کے لئے پولو سے محبت رکھنے والے کثیر تعداد میں تماشائی پولوگراؤنڈ بونی میں موجود تھے۔ اس کے علاوہ اپر چترال میں یوم آزادی کو منانے کے سلسلے میں سرکاری عمارتوں اور پبلک مقامات کو برقی قمقموں سے سجانے اور پرکشش بنانے کا سلسلہ جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی ہدایات پر مصباح الدین تحصیل میونسپل آفیسر مستوج کی نگرانی میں ہیڈکوارٹر ایریا میں سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجانے اور خوبصورت و پرکشش بنا یاگیا۔جبکہ تحصیل موڑکہو میں جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تحصیل موڑکہو کو سجانے کا سلسلہ جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کی ہدایات پر تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو امین الرحمن نے موڑکہو اور اس سے متصل مختلف علاقوں کوجھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا۔ علاقے کو سجانے اور خوبصورت بنانے کا یہ سلسلہ 14 اگست 2023 تک جاری رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے