اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو اپنے اعزاز میں مجوزہ گارڈ آف آنر کی تقریب ملتوی کرادی۔ وزیراعظم شہباز شریف گارڈ آف آنر لئے بغیر ہی لاہور چلے گئے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا (آج) 14 اگست کو اسلام آباد واپس آنے کا پروگرام ہے جہاں انہوں نے 14اگست کو گارڈ آف آنر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔