ہنگو(مانند نیوز) اورکزئی سکاؤٹس کے زیر اہتمام جشن آزادی میگا فیسٹول (اورکزئی پیراگلائیڈنگ فیسٹیول) کا آغاز ہو گیا ہے۔ صحت فزا مقام سمانہ میں یہ فیسٹول تین دن تک جاری رہے گا،فیسٹول میں ملک بھر سے 60 پائلٹس سمیت مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے والے فنکار شریک ہیں،سمانہ فیسٹول میں اورکزئی پیراگلائینڈنگ کلب کا بھی باقاعدہ افتتاح ہو گا۔ سمانہ فیسٹول میں پیراگلائیڈنگ مقابلوں سمیت ثقافتی اشیا کے سٹالز، میوزیکل نائٹ باربی کیو سمیت متعدد علاقائی ایونٹ شامل ہیں۔ سمانہ فیسٹول کا مقصد اورکزئی ڈسٹرکٹ کو بطور سیاحتی مقام متعارف کرانا ہے۔ ایسے ایونٹس کی بدولت پائیدار امن،سماجی ترقی اور علاقے کا سافٹ فیس دنیا کو دیکھانا ہے،کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل محمد تسنیم خان کہ زیر کمان یہ ایونٹ پورے جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی سکاؤٹس کے زیر اہتمام پرکشش اور قدرتی راعنائیوں سے ہم آہنگ مقام سمانہ میں تین روزہ جشن آزادی فیسٹول کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے ہزاروں سیاح سطح سمندر سے 7000 فٹ بلندی پر واقع مقام سمانہ کا رخ کر رہے ہیں جہاں علاقائی رقص،بار بی کیو،میوزیکل نائٹ، پیراگلئیڈنگ مقابلوں سمیت سیاحت کی مناسبت سے درجنوں مختلف نوعیت کے مقابلے جاری ہیں۔اس ثقافتی فیسٹول کی نگرانی کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل محمد تسنیم خان کر رہے ہیں،سمانہ اس وقت کے پی کے کے عوام بالخصوص سیاحت کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے،فیسٹول کے میزبان کرنل محمد تسنیم خان کا کہنا ہے کہ سمانہ فیسٹول اورکزئی ڈسٹرکٹ کا اصل،رنگین اور پر کشش چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ فیسٹول میں عوام بالخصوص نوجوانوں کی بھر پور شرکت اس سوچ کے لیے تقویت کا باعث ہے کہ وہ سیاحت اور ثقافتی ایونٹس کا اجرا چاہتے ہیں اور اورکزئی کی خوبصورتی،قدرتی راعنائی اور دلکشی کو دنیا کے لیے آشکار کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول میں 60 سے زائد ملک بھر سے پائلٹس،فنکار،اور مختلف مقابلوں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اور یہ ایونٹ اورکزئی میں سیاحت کے فروغ کے لیے سنگ میل کا درجہ رکھتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے