اسلام آباد (مانند نیوز) مکہ مکرمہ میں وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے تحت انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس میں پاکستان سمیت 85 ممالک کے 150 عالم دین، مفتیانِ کرام اور اسلامی محققین شریک ہیں۔سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبد اللطیف آل شیخ نے افتتاحی خطاب کیا۔اس دو روزہ انٹرنیشنل اسلامی کانفرنس میں 7 سیشن ہوں گے جن میں رواداری اور باہمی برداشت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کانفرنس کا ایک مقصد مختلف ممالک کے علماء، مفتیان، مکاتب فکر اور محققین میں روابط قائم کرنا بھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے