اسلام آباد (مانند نیوز) مکہ مکرمہ میں گزشتہ جمعے کی نماز کے دوران امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی تاہم اب وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ادارہ مذہبی امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں لکھا گیا ہے کہ شیخ ماہر المعیقلی خیریت سے ہیں۔بیان میں لکھا ہے کہ امام کعبہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی آنے کی وجہ سے نمازِ جمعہ مکمل نہیں کروا سکے تھے۔ادارہ مذہبی امور برائے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے امام کعبہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کی اور مسجد الحرام کی حفاظت کے لیے دعا بھی کی۔مسجد الحرام کے امام اور دیگر عہدیداران ایک روز قبل شیخ ماہر سے ان کی رہائش گاہ پر خیریت دریافت کرنے بھی گئے۔یاد رہے کہ امام کعبہ شیخ ماہر المعیقلی نے جب نمازِ جمعہ کی امامت شروع کی تو سورۃ فاتحہ پڑھتے ہوئے بلڈ پریشر میں اچانک کمی آنے کی وجہ سے ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔جس کے بعد پہلی صف میں موجود امام و خطیبِ حرم شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے آگے بڑھ کر جمعے کی نماز مکمل کروائی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے