اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہ اہے کہ حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں ہونے والا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہی نہیں، قابل نفرت بھی ہے۔ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نے منگل کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بدتمیز، بدتہذیب، بد اخلاق،بد دماغ اور بدنما رویوں کی پہچان بن جانے والا ذہنی بیماروں کا ٹولہ ہے جو برطانیہ میں رہ کر ملنے والی آزادی کو دوسروں کے حقوق چھننے اور ان کی توہین کرنے کے لئے ناجائز طور پر استعمال کررہا ہے اور ہر روز کم ظرفیوں کی ایک نئی گہرائی میں اترتا جاتا ہے ایسے زومبیز کے لئے صرف دعا ہی کی جاسکتی ہے جن کا مہذب معاشرے بھی کچھ نہیں "بگاڑ” سکے۔ منہ پر بالٹی پہنے والے گٹر ذہن کی یہ غلاظت ملک کے اندر ہی نہیں، بیرون ملک بھی تعفن پھیلا رہی ہے، جو 9 مئی کا مجرم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے