بریکوٹ(مانند نیوز) لنڈاکے چیک پوسٹ پر پولیس نے بین الاضلاع سمگلر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اعلیٰ کوالٹی برآمد کرلی۔ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان نے ایس ایچ او تھانہ غالیگے ضیاء الرحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی کہ موٹر کار نمبر BA5650جو کہ پشاور سے سوات کی طرف آرہی ہے میں بھاری مقدار میں منشیات ہے جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ لنڈاکے چیک پوسٹ پر ناکہ سخت کیا جائے۔اسی دوران لنڈاکے چیک پوسٹ پر مذکورہ موٹر کار پہنچی تو دوران تلاشی موٹر کار سے شپتالو کے کاٹن سے 4051گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کرلی گئی اور ملز م وقار احمد ساکن نویکلے سوات کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اورمزید تفتیش شروع کردی۔انہوں نے مزید کہاکہ سوات پولیس کی اولین ترجیح منشیات سے پاک معاشرہ ہے اور اس وقت سوات کے تمام چیک پوسٹوں پر ماہر اور قابل پولیس آفسروں اور اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے۔