پشاور(مانند نیوز)فاطمید فاونڈیشن پشاور کے زیر اہتمام 14 اگست کو یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تھیلی سیمیا، ہیموفیلیاء اور دیگر امراضِ خون میں مبتلا مریض بچوں و والدین سمیت اے جے ایم فارما (AJM Pharma) کے سٹاف ممبران‘ میڈیا اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی فاطمید فاؤنڈیشن پشاور کے ٹرسٹی ڈاکٹر طفیل محمد خان تھے اس موقع پر مریضوں نے جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور مل کر قومی ترانہ پڑھا بچوں نے ا پنے ملک سے اظہار محبت کے طور پر ملی نغمے گائے۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر طفیل محمد خان نے بچوں کے اپنے ملک سے جذبہ محبت کو سراہا‘ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو اُن کی مدبرانہ قیادت اور انتھک جدوجہد پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بابائے قوم کی کرشمہ ساز قیادت میں مسلم رہنماؤں کی انتھک جدوجہد اور عظیم قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان وجود آیا دورانِ امراضِ خون کے مریضوں سے پاکستان کے حوالے سے معلوماتی سوالات کئے گئے اور صحیح جوابات دینے پر انہیں گفٹس اور کھانے و پینے کی پینے اشیاء دی گئیں۔تقریب کے آخر میں ایڈ منسٹریٹر بدر حسین نے مہمان خصوصی اور تمام شرکاء کو تقریب کے کامیاب انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے