ہنگو(مانند نیوز) لوڈ شیڈنگ کی بڑی وجہ لائن لاسز اور مایوس کن ریکوری ہے،پیسکو ہنگو ڈویژن لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی کے لیے کوشاں ہے،مگر تالی ایک ہاتھ سے نہیں بجتی،بجلی چوری بھی ایک بڑا اخلاقی جرم ہے مگر افسوس اسے ہم جرم نہیں سمجھتے،ریکوری مہم ایکسین الطاف حسین کی قیادت میں زور و شور سے جاری ہے ان خیالات کا اظہار ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین ہنگو کے جنرل سیکریٹری محمد اسحاق اورکزئی نے اخباری بیان میں کیق۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت بڑھنے سے ڈیمانڈ میں بھی اضافی ہوا ہے جس کی وجہ سے کوڈ شیڈنگ دورانیے میں اضافہ ہوا ہے ایسے میں صارفین کا احتجاج سر آنکھوں پر۔مگر بجلی چوری کو چوری کیوں نہیں سمجھا جاتا۔محمد اسحاق اورکزئی نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے کا تعلق لائن لاسز اور ریکوری مہم سے جڑا ہوا ہے جہاں لائین لاسز کم ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ بھی کم کی جا رہی ہے۔جنرل سیکریٹری محمد اسحاق اورکزئی نے کہا کہ ایکسین الطاف حسین کی قیادت میں بجلی چوری کی روک تھام اور کنڈا کلچر کے خاتمے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور بجلی چوری کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے صارفین سے استدعا کی کہ وہ ذمہ دار صارف کا رویہ اپنائیں اور بجلی چوری سے اجتناب کریں۔اور بروقت یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔