وانا (مانند نیوز) پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی ڈیرہ اسماعیل ڈویژنل کا پٹرولیم مصنوعات کوٹے کی غیر منصفانہ تقسیم پر آئل ڈیلروں کا شدید احتجاج اعلی حکام سے تحقیقات کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان سے قبل پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی کے ہیڈ آفس سے پمپوں کیلئے کوٹہ مختص کرکے مساوی سطح پر پٹرولیم مصنوعات دینے کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن اس کے برعکس پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی ڈیرہ اسماعیل ڈویژنل آفس نے برابری کی بنیاد پر پٹرول پمپ ملکان کو تیل دینے کی بجائے ائل مافیا کے بعض مگر مچھوں کے ساتھ گھٹ جوڑ کرکے محمود کوٹ ڈپو سے آئے ہوئے آئل ٹینکر کوٹلہ جام ڈپو میں خالی کرنے کی بجائے ایک ایک پمپ پر کئی کئی ٹرالر ائل ٹینکرز گاڑیاں کلیئر کرکے دیگر آئل ڈیلروں کو اپنے کوٹہ حق سے محروم کرکے انکے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے، اس سلسلے میں ائل ڈیلروں کی نمائندہ وفد نے پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ڈویژنل مینجر مطیع اللہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ڈی ایم آفس میں ہونے والی بدعنوانیوں پر شدید احتجاج کیا، اس موقع پر یونین عہدیدار اے ڈی محسود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک عرصہ سے ڈی ایم آفس میں پٹرولیم مصنوعات کوٹے کی غیر منصفانہ تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جس میں ڈویژنل مینجر سمیت ڈویژن کے تمام سیل افیسرز ملوث ہیں، انھوں نے وزارت پٹرولیم اور جی ایم پاکستان آسسٹیٹ ائل کمپنی سے بدعنوانیوں میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیاہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے