سخاکوٹ(مانند نیوز) درگئی ہیروشاہ میں کرومائیٹ کان میں ایک شخص دم گھٹنے سے جان بحق۔تفصیلات کے مطابق درگئی کے علاقہ ہیروشاہ میں کرومائیٹ کان میں کام کرنے والے مزدور ضیاء الدین ولد سلطان زرین سکنہ بیلے کلے شانگلہ کی لاش کان کی اندر سے برامد ہوا۔لیویز تھانہ قائد آباد نے لاش تحویل میں لیکر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی پہنچایا دیااور ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔زرائع کے مطابق متوفی کی موت کان میں دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہیں۔ایک اور واقعہ میں درگئی کے علاقہ شریف آباد میں بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کرڈالا۔ لیویز تھانہ وزیر آباد کے حدود میں ملزم حق نواز ولد گل نواز سکنہ شریف آباد نے اپنے بہن مسماۃ (م) کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاانکو شدید زخمی حالات میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال درگئی پہنچایاگیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسی۔ملز م ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم کے خلاف کچھ دن پہلے چوکی وزیر آباد میں والد نے رپورٹ بھی کیا تھا۔