دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ ڈاکٹر ندا اقبال نے سرکل تیمرگرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران سرکل تیمرگرہ کے پیٹرول پمپ کے ریٹ اورگیج چیک کی۔ اس کے علاوہ تمام قصائیوں، ہوٹلوں،نانبائیوں /تندوروں کی صفائی روٹی کے کوالٹی اور کوانٹٹی اور ریٹس چیک کی۔ جن کی صفائی نرخنامے اور ریٹ میں فرق پایا گیا ان سے قومی شناختی کارڈ ضبط کیا گیا۔اور ہدایات جاری کر دیں کہ آئندہ جن کے صفائی نرخنامے اور ریٹ میں فرق پایا گیا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر لعل قلعہ نورزلی خان کی ہدایت پر تحصیلدار لعل قلعہ فضل ہادی نے سب ڈویژن لعل قلعہ میں کمبڑبازار کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے پھلوں، سبزیوں، ہوٹلوں، قصائیوں کی دکانوں، کولڈ ڈرنکس کی دکانوں اور روٹی کیوزن اور قیمتوں کو چیک کیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے کوٹکی ڈھیرئی تحصیل لعل قلعہ میں گزشتہ رات تیز بارش کیوجہ سے مسمی مظفر خان ولد خان شیرین کے گھر کا ایک کمرہ منہدم ہو چکا تھا۔ مذکورہ جگہ کا معائینہ کیا اور حکومت کی طرف سے غیر خوراکی امدادی سامان متعلقہ شخص کو حوالہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے