سوات (مانند نیوز) ملک بھر کیطرح ضلع سوات میں 76واں یوم جشن آزادی پورے قومی جذبے کے ساتھ منانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، جہانزیب کالج انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ یوتھ کے طرف سے ودودیہ ہال سیدو شریف میں مشترکہ اور پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان، ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور، پرنسپل جہانزیب کالج، اے ڈی سی سوات، ڈی ای او میل، ڈی ای او فیمیل سمیت دیگر پولیس افیسران، اساتذہ کرام ، عوام الناس، سول سوسائٹی اورطلباء نے بھر پور شرکت کر کے اپنے قومی اور ملی جذبے کا اظہار کیا۔تقریب میں پرچم کشائی کے موقع پر سوات پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ملک و قوم، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کے لیے خصوصی اجتماعی دعائیں مانگی گئی اور ملک خداد پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔منعقدہ تقریب میں قومی ترانہ، ملی نغمے پیش کئے گئے اور طلباء و طالبات نے تقریری مقابلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اس موقع پر تقریب میں حصہ لینے والے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔تقریب کے اختتام پر ضلعی و پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام نے شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودے بھی لگائیں۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے