سوات(مانند نیوز) ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور ، ڈی سی عرفان اللہ خان وزیر اور ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کا یوم جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قیدیوں سے ملاقات کی، جشن آزادی کی مبارک دی اور ان میں میٹھائیاں تقسیم کئیں۔تفصیلات کے مطابق: ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی سی عرفان اللہ خان وزیر اور ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی انہیں جشن ازادی کی مبارکباد دی اور ان میں میٹھائیاں تقسیم کیں۔ انہوں نے قیدیوں سے انکے مسائل سن کر حل طلب احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سوات نے قیدیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم سب مسلمان ہیں بحیثیت مسلمان ہم سب بھائی بھائی ہیں۔ ہمیں جرم سے نفرت ہے مجرم سے نہیں آپ سب نماز کی پابندی کو یقینی بنائے اور یہاں کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ کر زندگی میں اچھا انسان بننے کی کوشش کریں اور ایک بہترین شہری بننے کا ثبوت دیں۔ ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے