سوات (مانند نیوز)سوات میں کھیلوں کے فروغ کی خاطر کھیلوں کے انعقاد پر ٹورنمنٹ انتظامیہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ "ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور”تفصیلات کے مطابق: ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ وزیر اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے پاک آرمی کی تعاؤن سے مٹہ کرکٹ گراونڈ میں منعقد فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ٹورنمنٹ انتظامیہ کی جانب سے ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ اس موقع میجر سہیل اور دیگر پولیس اور آرمی فورس کے افسران و جوانون بھی موجود تھے۔ میچ کے اختتام پر ڈی سی سوات عرفان اللہ ویزر اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا۔ آخر میں ڈی پی او سوات نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں فٹبال ٹورنمنٹ منعقد کرنے پر انتظامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہو آگے بھی ایسے ایونٹ کیے جائیں تاکہ نوجوان نسل کھیلوں کی جانب راغب ہوں اور مختلف اقسام کے نشوں سے دور رہیں ویسے بھی جس جگہ کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے اسپتال ویران ہو جاتے ہیں دعا ہے ایسے ہی ایونٹ منعقد ہوتے رہیں اور میدان آباد رہیں۔ترجمان سوات پولیس