سوات (مانند نیوز)سوات تھانہ غالیگے پولیس کی دوران ناکہ بندی لنڈاکے چیک پوسٹ پر کامیاب کاروائی، اڑو کی کاٹن میں چرس چھپا کر سوات سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 04 کلو 51 گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر تھانہ غالیگے پولیس نے منشیات فروشوں/ سمگلروں کے خلاف وسیع پیمانے پر کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے ایس ڈی ایس پی او سرکل بریکوٹ احسان اللہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے ضیاء الرحمٰن اور اے ایس ائی گلیم شاہ نے اپنے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی لنڈاکے چیک پوسٹ پر منشیات کی سمگلنگ ناکام بناتے ہوئے موٹرکار کی تلاشی لیتے ہوئے اڑو کے کاٹن جو کہ گاڑی میں سوار ملزم وقار احمد ولد محبوب خان ساکن نویکلے کی ملکیت تھی سے 04 کلو 51 گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ کے تحت حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ علاوہ ازیں ملزم وقار مختلف وارداتوں میں تھانہ بنڑ اور تھانہ غالیگے کو مطلوب بھی تھا۔ترجمان سوات پولیس

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے