کرک(مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے شعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے ایم فل سکالر رفیق الرحمان نے بدھ کے روز یونیورسٹی میں اپنے تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کرکے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی ـاس ضمن میں جاری کردہ یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتا یا گیا ہے کہ سکالر رفیق الرحمان کے سپروائزرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کےشعبہ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کے سربراہ ڈاکٹر سعیداللہ جان تھے جبکہ انکے بیرونی ممتحن ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس یونیورسٹی آف پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد تھے اور انکے مقالے کا عنوان خیبر پختونخوا کی کالجوں کی لائبریریز پروفیشنلز کے مطلوبہ اور حاصل کردہ سافٹ سکلز کے لیول کا جانچ کرنا تھا ـاس موقع پر اپنے خطاب میں سربراہ لائبریری اینڈ انفارمشن سائنس ڈاکٹر سعیداللہ جان نے کہا کہ رفیق الرحمان سمیت ہمارے ڈیپارٹمنٹ سے اب تک کئی ایم فل سکالر فارغ التحصیل ہو چکے ہیں وائس چانسلرخوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر سردار خان اور دیگر فیکلٹی نے اس کا میابی پر ایم فل سکالر رفیق الرحمان اور انکے سپروائزر کو مبارکباد دی ہے ـ سکالر رفیق الرحمان نے نے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمشن سائنس کے اساتذہ کو جاتا ہے جنکی انتھک محنت سے انہیں یہ اعلٰی ڈگری مل گئی ہے ـ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے