شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے تعلق رکھنے والے دو کا کن مزدور جان بحق۔مچھ بولان بلوچستان کے کول مائن میں کرنٹ لگنے سے شاہ رحمان جان بحق جبکہ درگئی میں کرومائیٹ مائن میں مشین کے گیس پھٹنے سے ضیاء الدین جان کی بازی ہار گئے۔رواں سال کول کان کے مختلف حادثوں میں جان بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 123سے تجاوز کرگئی،سینکڑوں زخمی ہوگئے جن میں بیشتر معذور ہوچکے ہیں۔مچھ بلوچستان میں کام کرنے والے کوئلہ کان مزدور شاہ رحمان کا تعلق شانگلہ کے دور افتادہ علاقے باسی تحصیل الپوری سے ہے جو مائن میں کرنت لگنے سے جان بحق ہوا ہے جبکہ دوسرا واقعہ درگئی میں پیش آیا جہاں شانگلہ پاگوڑئی تحصیل الپوری سے تعلق رکھنے والے ضیا الدین پر مشین کا گیس پھٹنے سے جان بحق ہوگئے ہیں۔یاد رہیں کہ شانگلہ میں کول کان مزدوورں کی سینکڑوں واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں مختلف اعداد و شمار جاری ہوچکے ہیں جن میں اب تک 123سے زائد کان کن جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جسمیں بیشتر زخمی ہونے والے کان کن اب معذور ہوچکے ہیں۔۔