شانگلہ(مانند نیوز) ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر شانگلہ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ ملازمین کو مریضوں کی علاج معالجے میں انتہائی جان پیشانی ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ مریض اور لواحقین طبی سٹاپ کو مسیحا سمجھتے ہیں اور ہمیں ان کے امیدوں پر پورا اترنا چاہیے۔ طبی شعبے میں روزی مند خان جیسے با اخلاق، محنتی اور ہر دل عزیز شخصیتناپید ہیں اور وہ اپنی خدمات احسن طریقے سرانجام دیتا ہے جو محکمہ صحت کے لیے باعث فخر اور ان کی لیے باعث اطمینان ہیں۔ چیف فارمیسی ٹیکنشن روزی مند خان کی 38 سالہ صحت میں سروس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں طب کے شعبے میں اپنے خدمات جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں روزی مند خان کے ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر شوکت سلیم خان نے مزید کہا کہ 2010میں یہاں شانگلہ میں ٹی بی میں تعیناتی ہوئی تو روزی مند خان اور دیگر ساتھیوں کو قریب سے دیکھنے کا تجربہ ہوا اور انھوں نے شروع ہی سے انتہائی شرافت اور دیانتی سے ٹی بی مریضوں کی علاج معالجے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ان کے ساتھ تعلقات جاری رہینگے اور اس کے آنے والے زندگی کیلئے نیک خواہشات اور دعاگوہ ہیں۔روزی مند خان کی محکمہ صحت کیلئے خدمات یاد رکھے جائینگے اور انکو قدر کی نگاہوں سے دیکھتے ہیں۔ تقریب میں طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں، پیرامیڈکس سمیت کلرک برادری اور ہسپتال کے دیگر سٹاپ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اورچیف فارمیسی ٹیکنشن روزی مند خان کو زبردست تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کے اخر میں روزی مند خان کوڈی ایچ شانگلہ ڈاکٹر شوکت سلیم،ایم ایس ڈاکٹرمحمد ابراہیم،ڈی ایم ایس محمد سجاد اوپل،شبیر احمد خان،پیرامیڈکس کے جنرل سیکرٹری عرفان آزاد،بخت آفسر،طوطی، ہسپتال کے سٹاف،ان کے دوستوں، عزیز و اقارب نے تحائف اور ہار پہنا کر رخصت کیا۔۔