شانگلہ(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا ہے کہ شانگلہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیاہے،جرائم پیشہ افراد کیلئے شانگلہ میں کوئی جگہ نہیں ان عناصر کے خلاف عوامی تعاون سے ان کا خاتمہ کرینگے۔شانگلہ میں گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران شانگلہ پولیس نے پینتالیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے ہوئے ہیں جن میں ایک سو اسی مشکوک افراد گرفتار کرکے ان کی قبضے سے تین کلاشنکوف، چھ بندوق، گیارہ پستول، دو سو سات کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران ایک سو پینتالیس کرایہ داران کو چیک کرکے جن میں چار کے خلاف غیر قانونی رہائش پر مقدمات درج کرلئے،ایک سو بارہ کم سن موٹر سائیکل ڈرائیوروں جبکہ غفلت اور تیز رفتاری کی پاداش میں سینتالیس مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارؤائی جاری ہے، شانگلہ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا،گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران شانگلہ پولیس نے پینتالیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے ہوئے ہیں جن میں ایک سو اسی مشکوک افراد گرفتار کرکے ان کی قبضے سے تین کلاشنکوف، چھ بندوق، گیارہ پستول، دو سو سات کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران ایک سو پینتالیس کرایہ داران کو چیک کرکے جن میں چار کو غیر قانونی پاتے ہوئے مقدمات درج کرلئے،ایک سو بارہ کم سن موٹر سائیکل ڈرائیوروں جبکہ غفلت اور تیز رفتاری کی پاداش میں سینتالیس مقدمات درج کرلئے گئے ہیں،کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف بھی بلا امتیاز کارؤائی جاری ہیں،اسی طرح ہوٹل ایکٹ میں دو مقدمات، جبکہ ایک سو پینسٹھ افراد سے کاروائی انسدادی بھی عمل میں لائی گئیں ہیں،گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران تین موک ایکسرسائز جبکہ ایک سو تیراہ افراد کو پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ بھی ایشو کر دئیے گئے ہیں،ڈی آر سی نے دو اہم مقدمات میں فریقین کی باہمی رضامندی سے تصفیہ کرکے ایکدوسرے سے بغلگیر کروائیں ہیں،اسی طرح ہوٹل ایکٹ میں دو مقدمات، جبکہ ایک سو پینسٹھ افراد سے کاروائی انسدادی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔۔