ہنگو(مانند نیوز) سرکاری ملازمین کے استحصال کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے،حقوق کے حصول کے لیے یک جان ہو کر جدو جہد کریں گئے،آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کا مقصد ملازمین کے حقوق کا باوقار انداز میں تحفظ یقینی بنانا ہے،آگیگا ہنگو کی کابینہ متحرک اور فرض شناس افراد پر مشتمل ہے،پنشن سمیت دیگر مراعات کے لیے بلاخوف و خطر جدو جہد ہمارا ایمان ہیان خیالات کا اظہار ال گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس خیبر پختون خواہ کے چیرمین ناصرالدین،صوبائی جنرل سیکریٹری وزیر زادہ،صوبائی رہنما نیاز خان خٹک اور دیگر نے آگیگا ہنگو کی منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر سابق ایم پی اے عتیق الرحمان،تحصیل چیرمین ٹل مفتی عمران،مسلم لیگ کے ضلعی صدر ملک خالد نعیم،جنرل سیکریٹری عبدالواحد اورکزئی،پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما عالم شاہ،اے این پی کے رہنما یحیی قریشی،امن کمیٹی کے ممبر حسن خان ایڈوکیٹ،ہائیڈرو یونین چیرمین جاوید حسین صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری فرخ سیر،پروفیسرز،جے یو آئی کے تحصیل صدر مولاناقاسم گل،مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور نمائندگان بھی موجود تھے۔آگیگا ہنگو کے صدر ملک حاجی رحمان اور جنرل سیکریٹری ملک خالد فاروقی اور دیگر کابینہ سے صوبائی چیرمین ناصر الدین نے حلف لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی چیرمین ناصرالدین،جنرل سیکریٹری وزیر زادہ،نیاز خان خٹک نے کہا کہ صوبائی سطح پر آگیگا تمام محکموں کے محنت کشوں کے حقوق کے لیے جدو جہد کر رہی ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ سب کے حقوق کے لیے باوقار انداز میں جدو جہد کی جائے انہوں نے کہا جو بھی ہمارے حقوق غصب کرئے گا اسے ہر فورم پر گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گئے انہوں نے ملازمین سے کہا کہ فرض شناسی میں کوئی کمزوری نہ دیکھائیں اور نہ ہی اپنے اتحاد پر آنچ آنے دیں۔اختلاف رائے کو خندہ پیشانی سے برداشت کریں اور مخالفین کو بھی اپنے ساتھ ملائیں۔اس موقعہ پر نومنتخب صدر آگیگا ملک حاجی رحمان اور سیکریٹری ملک خالد فاروقی نے کہا کہ اساتزہ سمیت تمام محکموں کے محنت کشوں نے ہم پر جو ذمہ داریاں ڈالی ہیں انہیں احسن انداز میں پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں اور ہم جمہوری لوگ ہیں سب کے حقوق کا تحفظ ہمارا ایمان ہے۔انہوں نے کہا کہ بلا تفریق اور بلا تخصیص سب کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔تقریب سے سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کابینہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ خیبر پختون خواہ کے سرکاری ملازمین کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا بڑا کارنامہ ہے اور وہ آگیگا کے اکابرین کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے شانہ بشانہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے جدو جہد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ان کے والد شہید غنی الرحمان نے ہنگو کو ضلع کا درجہ دلوایا۔اور دن رات سرکاری ملازمین سمیت عوام کی بے لوث خدمت کی۔تقریب سے یحیی قریشی،ملک خالد نعیم،مولانا قاسم،مفتی عمران،ہائیڈرو چیرمین جاوید حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اور آگیگا ہنگو کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی۔اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔