دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا کے تاریخ میں پہلی مرتبہ دس روزہ دیر پریمئر لیگ ”DPL” کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا گوہر زمان نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔ضلعی انتظامیہ دیر بالا اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس دیر بالا کے زیرِ اہتمام دیر سپورٹس سٹیڈیم میں دیر پریمئر لیگ کا رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ افتتاح کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دیر بالا نے فیتہ کاٹ کر دس روزہ پریمئر لیگ کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں سیاسی وسماجی مشران، مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور دیر بالا کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ھے اور تمام شہریوں کو سپورٹس سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے اور ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ جس معاشرے میں کھیل کود کی سرگرمیاں نہیں ھوتی وہاں کے نوجوان طبقہ جرائم اور منشیات اور دیگر برائیوں کا شکار ھوتے ھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کامیاب تقریب کے انعقاد پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور تمام منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔