دیر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر پائین افتخار احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو طارق خان نے تیمرگرہ بازار کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران مختلف سبزی / فروٹ شاپس، ریسٹورنٹ، جنرل سٹورز، تندور اور آئس فیکٹری چیک کیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم نے بھی تیمرگرہ اور ترئی میں اشیائے خوردونوش سے متعلق کاروباروں کی فوڈ سیفٹی کے حوالے سے انسپکشن کی۔فوڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی دی گئی۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، ممنوعہ چائنہ سالٹ اور نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال اور ناقص صفائی کی صورتحال پر دو کاروباروں کو سیل کیا گیا اور بھاری جرمانے عائد کیے گئے، نان فوڈ گریڈ کلر موقع پر تلف کر دیا گیا۔