پشاور(مانند نیوز )خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور کے گریڈ 18 کے ایک لیکچرر کو ہراسانی کاالزام ثابت ہونے پر جبراًمستعفی کر دیا گیا۔واضح رہے کہ کے ایم یو میں اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی بہت فعال ہے اور مختلف کیڈرز کے عملے اور طلباء وطالبات کو شکایات کی وصولی پرفوری کاروائی کی جاتی ہے۔اسی طرح کے ایم یو میں پلیجر ازم کے لیئے بھی گنجائش نہیں ہے جس کا ثبوت گزشتہ دنوں سینڈیکیٹ کی منظوری سے گریڈ21کے ایک پروفیسرکی ملازمت سے سبکدوشی ہے جب کہ حال ہی میں کرپشن کاالزام ثابت ہونے پر ایک کلاس فور ملازم کو بھی نوکری سے برخواست کیاگیا ہے۔دریں اثناء وائس چانسلر کے ایم یوپروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا ہے کہ کے ایم یو کو ایک صاف شفاف اورکرپشن فری ادارہ بنانا ان کا مشن ہے اور اس ضمن میں وہ نہ تو کسی دباؤ کو قبول کریں گے اور نہ کسی مصلحت سے کام لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کے ایم یو میں جنسی ہراسانی،پلیجر ازم اور کرپشن کے لیئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی اپنا رکھی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی ہراسمنٹ کمیٹی آذادانہ ماحول میں کام کررہی ہے اور وصول ہونے والی شکایات پر فی الفور کاروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنسی ہراسانی کی کسی بھی شکل کی کے ایم یو کے ذیلی اور ملحقہ اداروں میں کوئی گنجائش نہیں ہے اور یہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہاکہ چند دنوں کے اندر اندر گریڈ 21 کے ایک پروفیسر کو پلیجر ازم ثابت ہونے،گریڈ18کے ایک لیکچرر کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام پایہ ثبوت کو پہنچنے اور کرپشن کے الزام میں ایک کلاس 4 ملازم کی ملازمت سے برخواستگی کے ایم یو کو ہر لحاظ سے ایک مثالی یونیورسٹی بنانے کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ ”سزا و جزا“ کے کلچر کے بغیر کوئی معاشرہ نہ تو باقی رہ سکتاہے اور نہ ہی ترقی کر سکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم یوتیزی سے ترقی کرتی ہوئی ایک جدید طبی جامعہ ہے جہاں درس وتدریس اور تحقیق کے ساتھ ساتھ بہترین اخلاقی قدروں کی ترویج پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی عوامی امنگوں کی تکمیل کے لیئے کوشاں ہے اور یہاں کا سارا عملہ ایک خاندان اور ایک ٹیم کے طور پر کام کررہاہے۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے