بٹ خیلہ (مانند نیوز) اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ شکیل احمد خان نے کامیاب چھا پہ مار کاروائی میں بھاری مقدار میں جعلی شیمپو برآمد کر کے دوملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ سامان ضبط کرکیاور گودام کو سیل کر دیانو عمر لڑکوں کے ذریعے دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر جعلی شیمپو کے کاروبار کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے،تفصیلات کے مطابق لیوی فورس کی ڈی ایس بی برانچ کی اطلاع پر اسٹنٹ کمشنر شکیل احمد خان نے بٹ خیلہ بازار کے ایک پلازہ میں اچانک چھا پہ مار کرگودام میں موجود بڑی مقدار میں نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مشہور برانڈجن میں ہیڈ اینڈ شولڈر پنٹین بائیو آمیلااور لائف بوائے وغیرہ شامل ہیں کی ہزاروں جعلی بو تلیں برآمد کر لی اور اس دونمبر ممنوعہ کاروبار میں ملوث دو ملزملز مان عمران ولد محمدا جان عطا ء اللہ ولد عمر خان سا کنان اکوڑہ خٹک گرفتار کر لیادریں اثناء اے سی شکیل خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ شہاب خان کی ہدایت پرجعلی دونمبر اور مضر صحت اشیا ء اور اس کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاون کر رکھا ہے اور زیادہ منافع کے لالچ میں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف دائرہ تنگ کر رکھا ہے جس کا واضح ثبوت آج کی کامیاب کاروا ئی ہے انھوں نے دونمبر جعلی اشیاء کا کاروبار کرنے والے کو خبردار کیا کہ وہ راہراست پر آجائیں ورنہ انھیں سخت سزا مال کی ضبطگی بھاری جرمانے کا سامنا کر نا پڑے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے