شانگلہ(مانند نیوز)درہ آدم خیل آخوروال کول مائن اور شییتال ٹریفک حادثہ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ایک کان کن مزدور جبکہ ایک ڈ رائیور جان بحق،کنڈکٹر زخمی ہوگیا۔جمعرات کے روز کوہاٹ کے دورآفتادہ کال مائنز آخوروال میں کاربن مانو اکسائڈ گیس بھرنے سے سید واحد ولد نورحسن ساکن ساکن بنڑ خوڑگئی تحصیل الپوی شانگلہ جان بحق جس کی لاش آبائی گاؤں کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔درہ آدم خیل اخوروال کے کول مائن میں حاجی الیاس کول کمپنی اخوروال میں سید واحد کام کررہا تھا کہ ماین میں کاربن مانوں اکسایڈ گیس بھرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ادھر گلگت جانے والی ٹرک ہینو گیس سلینڈر لے جارہی تھی جو شیتیال کے مقام پر دریائے سندھ کے کنارے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں شانگلہ سیرئی سے تعلق رکھنے والے اکبر استاد جان کی بازی ہارگئے۔ رواں ہفتہ مسلسل شانگلہ کے مزدوروں کیلئے قیامت صغریٰ رہا،اس سے تین دن پہلے سکردو روڈ پر بھی الپوری سے تعلق رکھنے والے ہینو ڈرائیور راویدعلیکی لاش تاحال نہ مل سکی جس کی تلاش جاری ہے۔کول مائن حادثات میں رواں سال 124سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے