پشاور(مانند نیوز )صوبائی پیرامیڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن خیبر پختو نخوا نے جہانگیر خان کو صدر جبکہ مراد خان کومردان میڈیکل کمپلیکس ضلع مردان کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا، نوٹیفکیشن بھی جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پیرامیڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن مردان میڈیکل کمپلیکس میں شمع گروپ کے صدارتی امیدوار ذاکر نیاز،جنرل سیکرٹری عزیر الر حمن بمعہ کابینہ اور گلاب گروپ کے صدارتی امیدوارجہانگیر خان،جنرل سیکرٹری مراد خان بمعہ کابینہ کے مابین انتخابات ہو ئے جس میں مقررہ وقت میں 337 ووٹ پول ہو ئے جس میں شمع گروپ نے162 اور گلاب گروپ نے168ووٹ حاصل کئے جبکہ 7 ووٹ مسترد ہو ئے،الیکشن نتائج کے مطابق گلاب گروپ نے بر تری حاصل کرکے کا میاب قرار پائے،الیکشن نتائج و صوبائی تنظیم کے آئین و قواعد و ضوابط کے مطابق جہانگیر خان صدر،تسلیم خان سنئیر نائب صدر،شاہ فیصل نائب صدر اول،سید مظفر علی شاہ نائب صدر دوئم،مراد خان جنرل سیکرٹری،جہانگیر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،فوزیہ بی بی جائنٹ سیکرٹری،وحید گل فنانس سیکرٹری،اسد عباس پریس سیکرٹری،فیصل خان رابطہ سیکرٹری اور عبدالوحید آفس سیکرٹری عرصہ چار سال کیلئے پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن ملازمین محکمہ صحت مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ضلع مردان کے نومنتخب عہدایدران قرار پائے،نومنتخب صدر جہانگیر خان نے عزم کا اعادہ کرتے ہو ئے کہا کہ پیرا میڈیکل درجہ چہارم ملازمین کی جانب سے مجھے جو ذمہ داری ملی اسے انتہائی احسن طریقے اور نیک نیتی سے سرانجام دوں گا۔پیرا میڈیکل درجہ چہارم ایسوسی ایشن مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے ملازمین کی فلاح و بہبود،انکا تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے