سخاکوٹ(مانند نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے اور دفعہ 144کی خلاف ورزی پر جماعت اسلامی تحصیل درگئی کی مقامی قیادت گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام جماعت اسلامی تحصیل درگئی کے زیراہتمام سخاکوٹ بازار پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے تھے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنردرگئی زید صافی اور لیویز تھانہ سخاکوٹ کے انچارج طاہرروم نے جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری ونامزد صوبائی اسمبلی رضوان اللہ، تحصیل جنرل سیکرٹری رشید احمدقاضی، چیئرمین کونسلراتحاد کے صدر وتحصیل ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عقیل الرحمان، عارف شہزاد صدر جے آئی یوتھ صدر تحصیل درگئی، حاضرمحمدصدر جے آئی یوتھ ضلع ملاکنڈ، یوتھ کونسلر محمدطیب شلمانی، امیر جماعت اسلامی وی سی جبن عمرفاروق، حارث اسلام اور حضرت محمدشامل ہیں کو گرفتار کر لئے گئے۔درایں اثناء مختلف سیاسی پارٹیوں کے قائدین نے پرامن احتجاج پر جماعت اسلامی کے عہدہ داروں اور کارکنوں کے گرفتاری کی مذمت کی ہیں