پبی (مانند نیوز )نوشہرہ کلاں سے گم ہونے والے تینوں بچے صیح سلامت والدیں کے حوالے کر دئیے گئے۔والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیر ساری دْعائیں دی تفصیلات کے مطابق 16/8/2023 کو بوقت تقریباً 02 بجے علی شیر بعمر 13 سال ولد ریاض, سجاد بعمر 12سال ولد ذر محمد ساکنان اباخیل جنازہ گاہ روڈ نوشہرہ کلان اور شاہد بعمر 12سال ولد عبدالرحیم سکنہ افغانستان حال اباخیل نوشہرہ کلان تینوں دوست ہیں نوشہرہ کلان سے ڈزنی واٹر پارک حکیم آباد نوشہرہ کینٹ گئے تھے.جس کے بعد تینوں گم گئے تھے۔بچوں کے والدین انتہائی پریشان تھے۔احسان شاہ خان ڈی ایس پی کینٹ نے سلیم خان ایس ایچ اوکلاں کو بچوں کی فوری تلاش کے احکامات جاری کئے۔بچوں کی تلاش شروع کی گئی۔پولیس کو علم ہوا کہ بچے 5,6 بجے کے قریب ڈزنی واٹر پارک حکیم آباد میں موجود تھے۔بچوں کی تلاش جاری رکھی گئی۔بچوں کو صیح سلامت ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کیا گیا۔والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیر ساری دْعائیں دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے