مانسہرہ (مانند نیوز)ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابرآفریدی کا ٹریفک پولیس کے ساتھ دربارکا انعقاد، عوام کے ساتھ بدتمیزی و بداخلاقی کرنیوالے اہلکاروں کو ٹریفک سے آوٹ کرنے کے ساتھ محکمہ سے برخاست کیا جائے گا۔ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنیکی ہدایت، چھوٹی غلطیوں پر ڈرائیور حضرات کو جرمانوں کے بجائے ایجوکیٹ کرنے کی ہدایت، لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرنے کی عرض سے چالان و جرمانہ ہرگز نہ کریں بلکہ قانون کی خلاف ورزی پر ہی جرمانے کیئے جائیں۔ (ڈی پی اومانسہرہ)۔ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ڈی پی اومانسہرہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے حوالے سے سکول، کالجز و یونیورسٹیز، ٹرانسپورٹ اڈوں کے عہدیداران اور ڈرائیوروں کو آگاہی کے متعلق مختلف سیمیناراور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے۔دیگر متعلقہ محکمہ جات کے تعاون سے تجاوزات اور سڑکوں کے دیگر مسائل کو خوش اصلوبی سے حل کریں تاکہ عوام کیلئے سفر کے دوران مسائل پر قابو پا یا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے