دیر لوئر (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر افتخار احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ایمپرسونیشن کرنے والے سٹاف کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، تمام انکوائریاں بروقت مکمل کریں تاکہ اس پر مزید کاروائی کی جائیں۔یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ہیلتھ اور ایجوکیشن کے جائزہ اجلاسوں کی صدارت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے دی۔ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس میں ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) عبدالوحید نے ہیلتھ کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفینگ دی اور گزشتہ میٹنگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کٹیگری ڈی ہسپتال لال قلعہ، خال اور ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال ثمرباغ میں روٹیشنل بنیاد پر ڈیوٹی لگائے جائے۔ بی۔ایچ۔یو شیکولئی، طورمنگ اور عارف کلے میں میڈیکل ٹیکنیشن جلد از جلد فراہم کریں۔ تمام طبی مراکز میں بنیادی طبی سہولیات اور ادویات کی فراہم یقنی بنائیں۔ بی۔ایچ۔یو سفری میں پانی اور بجلی کے مسلے کو جلد از جلد حل کریں۔ او۔پی۔ڈی اورمیڈیکل لیب ریونیو کا باقاعدہ اڈیٹ کیا جائے۔ او۔پی۔ڈی اورلیب کے فیسوں کے لئے الگ کاونٹر بنائیں جائیں۔ تمام ٹیسٹوں کی سرکاری فیس کاونٹر کے ساتھ اویزاں کریں۔ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف فوری کاروائی کریں اورڈی۔ایچ۔او اور ایم۔ایس آضافی سٹاف کے حوالے سے پروپوزل تیار کریں۔ جن ہسپتالوں کو سٹاف کی کمی ہو وہاں سٹاف کو روٹیشنل پالیسی کے تحت تعینات کی جائے تمام ہسپتالوں میں باولے کتوں کی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں۔ محکمہ بہبود آبادی تمام مراکز کے لسٹ کو شئیر کریں اور تمام سٹاف ادویات کی ریکارڈ مرتب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریڈ میں آنے والے تمام انڈیکٹرز پر خصوصی توجہ دیں اور ان کو بہتر کریں۔ میٹنگ میں اے ڈٰ ی سی(فنانس اینڈ پلاننگ) جان محمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر ارشاد روغانی، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر احسان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن وئیلفیرآفیسرکنان پاشہ،ڈی ایم ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال تیمرگرہ ڈاکٹر علی اضغر (ڈی۔ایم۔یو ہیلتھ) شہاب خان، قاسم شاہ (ایم۔ڈی۔سی۔اے) مورسلین (ایم۔ڈی۔سی۔اے) اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کے نمائیندے نے شرکت کی۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت محکمہ ایجوکیشن کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ایجوکیشن) طارق جمال اورڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے محکمہ ایجوکیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ میٹنگ میں گزشتہ اجلاس کی کارکردگی، دئے گئے احکامات کے متعلق فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی سی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ تمام انکوائری بروقت مکمل کریں تاکہ اس پر مزید کاروائی کی جائیں۔ انہوں نے کچھ سکول میں ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات جیسے پانی، بجلی، فرنیچر کی دستیابی یقنی بنائیں۔ ایس۔ ڈی۔او بلڈنگ نے کہا کہ جی۔پی۔ایس بیشگرام میں تعمیراتی کام اگلے مہنے مکمل ہوجائے گا۔ ڈی۔ای۔او (زنانہ) جی۔جی۔پی۔ایس درگئی میدان کو جلد از جلد سٹاف مہیا کریں۔ ایس۔ڈی۔او پیسکو کو ہدایت کی کہ نئی تعمیر ہونے والے ہائیر سیکنڈری سکول ستاندار اور یارخان بانڈہ کو جلد از جلد بجلی فراہم کریں۔ ایس۔ڈی۔او بلڈنگ نے موقع پر تمام کاغذات مزید کاروائی کے لئے ایس۔ڈی۔او پیسکو کو حوالہ کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو بتایا کہ اساتذہ کرام اور محکمہ ایجوکیش کے تمام سٹام کے جائز مسائل پر فوری کاروائی کریں۔ تمام پوسٹنگ اور ٹرانسفر پالیسی کے مطابق کریں۔ محکمہ ایجوکیشن کے حوالے سے موصول ہونے والے شکایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (مردانہ/ زنانہ) انکوائیری کرکے اس کی رپورٹ مانئیٹرنگ آفیسر(ایجوکیشن) کے ساتھ شئیر کریں اور شکایات پر بروقت ایکشن لیں۔ فیمل اے۔ایس۔ڈی اوز کے خالی پوسٹ پرجلد از جلد فیمل سٹاف تعینات کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری کتابوں کو بہترین اور محفوظ انداز میں رکھنے پر عباد الرحمن کو تعریفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ محکمہ تعلیم کے اجلاس میں اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) جان محمد، ڈپٹی ڈی۔ای۔او (مردانہ) ڈی۔ای۔او (زنانہ) ایس ڈی۔ او(بلڈنگ)، ایس۔ڈی۔او پیسکو، اے۔ ایس۔ ڈی۔ اوز(ایجوکیشن)، نمائیندہ اکاونٹ آفس اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے نمائندو نے شرکت کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے