اپر چترال (مانند نیوز)امدادی چیک ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے مکمل نقصان شدہ افراد کو دے دئے گئے۔ مکمل نقصان کے علاوہ جن لوگوں کے مال مویشی سیلاب برد ہوگئے تھے کو چیک دئیے گئے۔ چیک تقسیم کی ایک تقریب ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد خالد زمان کے دفتر میں ہوئی۔ ڈپٹی کمشنراپر چترال محمد خالد زمان نے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔ ڈپٹی کمشنر نے حالیہ سیلاب کی وجہ سے جن لوگوں کے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے تھے ان کوامدادی چیک تقسیم کیں اور جن افراد کے مال مویشی سیلاب میں بہہ چکے تھے ان کو بھی چیک دئے گئے۔ جزوی طور پر متاثرہ افراد کے لئے چیک تیار کرنے کا عمل جاری ہے اور جونہی چیک تیار ہونگے جزوی طور پر متاثر ہ لوگوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔