بہاولپور(مانند نیوز ڈیسک)بہاولپور سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد عالمگیر گجر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔اپنے بیان میں محمد عالمگیر گجر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں کا وفادار تھا اور رہوں گا، سانحہ 9 مئی اور دیگر پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔محمد عالمگیر گجر پی پی 253 سے پی ٹی آئی کے مضبوط امیدوار اور بہاولپور کے بڑے سیاسی گھرانے میں ان کا شمار ہوتا ہے، ملک گیر تحریکوں میں سب سے زیادہ سپوٹرز کی شرکت اور ان کے اخراجات عالمگیر گجر کے ذمہ ہوتے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے