اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلز پر دستخط کر دیئے۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلز قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہو چکے ہیں،صدر کے دستخط کے بعد دونوں بلز قانون کی شکل اختیار کر گئے۔صدر مملکت کو دونوں بل گزشتہ حکومت نے بھیجے تھے۔یاد رہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین نے بھی نے بل کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر چیئرمین سینیٹ نے ارکان کے احتجاج پر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا تھا۔بعد ازاں سینیٹ میں آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور آرمی ایکٹ سے کچھ متنازع شقیں نکال کر دوبارہ پیش کیا گیا جسے پہلے قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ نے منظور کر کے دستخط کے لیے سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی تھی۔