کراچی (مانند نیوز ڈیسک)حکومت کی سرپرستی نہ ہونے کے باوجود امریکا میں ہونے والے عالمی مارشل آرٹس گیمز میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ دلاور خان کا کہنا تھا کہ دنیائے کھیل میں ملک کے نوجوان بہترین صلاحیتوں کے ساتھ دن رات محنت میں لگے ہوئے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے وہ بددل ہوتے جارہے ہیں۔ اگر حکومت کی توجہ اور دلچسپی ان قوم کے سپوتوں پر پڑ ہوجائے تو نوجوان اپنی بہترین صلاحیتوں سے دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں، نجی شعبہ بھی آگے بڑھ کر ٹیلنٹ کی پزیرائی کرکے اپنا قومی کردار ادا کرے، ان خیا لات کا اظہار امریکاکے شہر فلوریڈا میں منعقدہ عالمی مارشل آرٹس گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم دلاور خان سنان نے اپنے اسپانسر انوویٹیو پرائیوٹ لمیٹیڈ کے روح رواں نوید علی بیگ کی جانب سے منعقدہ تقریب پزیرائی میں کیا،77 کلو گرام کے درجہ میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والے دلاور خان نے کہا کہ عالمی اعزاز کا ملنا قابل فخر ہے، وسائل نہ ہونے کے باوجود بھرپورمحنت کی، حکومتی سطح پر مدد نہ ملی، نوید علی بیگ کے تعاون کی بدولت اعتماد حاصل اورعالمی گیمز میں پاکستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا، مستقبل میں عالمی مقابلوں میں شرکت کے خواہاں دلاور خان سنان نے کہا کہ موجودہ حالات میں خواتین کو ذاتی دفاع کے لیے مارشل آرٹ سیکھنا چاہیے، اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کووسائل اور سرپرستی درکار ہے، باصلاحیت نوجوانوں کو اہلیت کے اظہار کے لیے تعاون کرتے ہوئے اپنا قومی فریضہ ادا کرتے رہیں گے، حکومتی بے حسی افسوسناک ہے، نجی شعبہ آگے بڑھ کر اپنی قومی ذمہ داری ادا کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے