لاہور (مانند نیوز)ورلڈاسکواش فیڈریشن نے عالمی چمپئن حمزہ خان کی عمر کو درست قرار دیتے ہوئے مصر کا اعتراض رد کر دیا۔حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو شکست دیکر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتی تھی۔مصر اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کی عمر پر اعتراض کرتے ہوئے ورلڈ اسکواش فیڈریشن سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ ورلڈ اسکواش نے معاملہ کی تحقیقات کرکے مصر کی درخواست نمٹا کر اعتراض رد کر دیا۔
0





