جمرود(نمائندہ مانند )میرے مغوی بھائی کو اغواکاروں کی چنگل سے بازیاب کیا جائے۔ ڈاول شاہ کا پریس کانفرنس ضلع خیبر سے تحصیل لنڈیکوتل بازار علاقہ بازارذخہ خیل سے تعلق رکھنے والے ڈاول شاہ اور ولات شاہ نے کہا ہے کہ گذشتہ جمعہ کو میرے بھائی زنگل شاہ کو حبیبان چوک بازار ذکہ خیل سے فتح خان،بارات اور مینا بادشاہ نامی اشخاص نے اغوا کرکے فیصل،جمٹ اور جمیل کے حوالے کیا، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ لوگ میرے مغوی بھائی کے بدلے مجھ سے بھاری رقم کا مطالبہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس واقعے کا انہوں نے تھانہ بازار تیراہ میں ایف آئی آر بھی درج کررکھی ہے لیکن ابھی تک پولیس نے میرے بھائی کوبازیاب نہیں کراسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ ہر طرح کی بات چیت کیلئے تیار ہیں علاقے میں پاکستان کی حکومت ہے اور ان کی مرضی کی باتیں ہم نہیں مان سکتے اور نہ ہی اغواکاروں کی غیر قانونی فیصلے ماننے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے ڈی پی او خیبر اور مقامی تھانے کے ایس ایچ او سے مطالبہ کیا کہ میرے بھائی کو اغوا کاروں کی چنگل سے آزاد کرایا جائے کیونکہ وہ دل کا مریض ہے۔