کراچی (مانند نیوز)پی ایس ڈبلیو ایف کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم سمیت فیڈریشن کے تمام عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر امجد عزیز ملک کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف درحقیقت اسپورٹس جرنلسٹس کی خدمات کا اعتراف ہے، بلاشبہ ہمارا صدر ہمارا فخر ہے، امجد عزیز ملک عالمی اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن اے آئی پی ایس ایشیاء کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والے پاکستان کے دوسرے اسپورٹس جرنلسٹ ہیں ان سے قبل یہ اعزاز ایس ایم نقی مرحوم کو حاصل تھا تاہم منفرد شخصیت کے حامل امجد عزیز ملک کا مقام سب سے بلند نظر آتا ہے، قومی کھیل ہاکی کی مسلسل10 سال لائیو کمنٹری کرنے کا اعزاز رکھنے والے امجد عزیز نے غیر ملکی اسپورٹس جرنلسٹس کو پاکستان بالخصوص پشاور اور کراچی لانے میں اہم کردار ادا کیا، کراچی، پشاور اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل امن کانفرنس ینگ رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد اور پاکستانی اسپورٹس جرنلسٹس کو انٹر نیشنل ورکشاپ، کانفرنس اور سیمینار میں بھیجنا ان کا ناقابل فراموش کارنامہ ہے، درحقیقت امجد عزیز ملک دور حاضر کے وہ جرنلسٹ ہیں جو دنیا میں پاکستان کے امن کا پرچم لیکر ایک سفیر کی حیثیت سے عالمی برادری سمیت غیرملکی جرنلسٹس کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے رہے۔