خوازہ خیلہ (مانند نیوز)تھانہ خوازہ خیلہ اور تھانہ منگلور پولیس کا ٹمبر مافیا کے خلاف کامیاب کاروائیاں، ڈائنا اور پک اپ کے زریعے ٹمبر سمگلنگ کی کوشش ناکام، غیر قانونی 15 عدد سلیپران اور 06 عدد کائل کے گیلے برآمد،تفصیلات کے مطابق: ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ ذاہد اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران ناکہ بندی ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاڑی از قسم ڈاٹنا سے 15 عدد غیر قانونی سلیپران قبضہ پولیس کرکے محکمہ فارسٹ کے حوالے کیے۔ جس پر محکہ فارسٹ نے مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح تھانہ منگلور پولیس نے بمقام شینگرئئ ڈاٹسن پک اپ سے 6 عددغیر قانونی گیلے ازقسم کائل برآمد کرکے محکمہ فارسٹ کے حوالہ کیے۔ترجمان سوات پولیس