پشاور (مانند نیوز )تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ نوشہرہ میں سیاسی بونوں کا جلسہ بری طرح فلا پ ہوگیا ہے تحریک انصاف کےبھگوڑوں کے جلسی کو عوام نے مسترد کردیا ناکام جلسہ نے ثابت کردیا کہ عمران خان عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا تحریک انصاف کے صوبائی نائب صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے نوشہرہ میں تحریک انصا ف پارلیمنٹرین کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بونوں کے ناکام جلسے نے ثابت کردیا ہے کہ عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور رہیں گے سابق وزیر اعلی محمود خان کی حیثیت ایک یونین کونسل لیڈرکی تھی لیکن تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے انہیں وزیر اعلی بنایا بدتمیزی کے طعنے دینے والے محمود خان نےوزرات اعلی کے دوران پارلیمانی میٹنگ میں بدتمیزی کی انتہا کردی تھی ایم پی ایز کو دھمکیاں دیکر کہا کرتے تھے کہ ایک ایس ایچ او کے ذریعے آپکو ٹھیک کردوں گا آج محمود خان ایک ایس ایچ او کے ڈر سے بھگوڑے ہوگئے ہیں پرویز خٹک اور محمود خان نے اپنے محسن عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا پرویز خٹک اور محمود خان کی پارٹی تانگہ پارٹی ہے اور رہے گی عمران خان عوام کے دلوں میں رہ رہے ہیں اور انہیں عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا جیل کی صعوبتوں ٗ ریاستی بدمعاشی ا ور ریاستی دہشتگردی سے تحریک انصاف کو ختم نہیں کیا جاسکتا تحریک انصاف عوام کے دلوں میں بستی ہے اور رہے گی پرویز خٹک کی تانگہ پارٹی کو رسوائی کے سواء کچھ نہیں ملے گا دو سابق وزراء اعلی کا پاورشو بری طرح فلاپ ہوگیا اور عوام نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے عوام صرف تحریک انصاف کے قائد عمران خان کے ساتھ ہیں عمران خان صرف تحریک انصاف کے لیڈر نہیں بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کے لیڈر ہیں اور عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور رہیں گےتحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنمائوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ان غیر قانونی ہتھکنڈوں سے کارکنوں کے حوصلے پست نہیں مزید بلند ہوگئے ہیں اور انکی اپنے قائد عمران خان سے والہانہ محبت کا جذبہ مزید بڑھ گیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنمائوں کو آپس میں ملنے نہیں دیا جارہا ہے تحریک انصاف پر غیرقانونی اور غیر آئینی پابندیاں لگائی گئی ہیں کارکنوں اور رہنمائوں کو غیر قانونی طورپر جیلوں میں ڈالا جارہا ہے اور غیر آئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں پریشرائز کیا جارہا ہے ان ریاستی جبر و دہشتگردی اور غیر آئینی ہتکھنڈوں سے تحریک انصاف کو ختم نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ سیاہ بادل جلد چھٹ جائیں گے اور اندھیری رات جلد ختم ہونیوالی ہے اور پاکستان میں صرف تحریک انصاف کا ہی راج ہوگا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے