شیرگڑھ (مانند نیوز ) ایس ایچ او شیرگڑھ منظور خان کی قیادت میں شیرگڑھ پولیس نے عام شہریوں سے موٹر سائیکلز چوری کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گرفتار ملزم سے مال مسروقہ سے حاصل شدہ رقم 03 لاکھ روپے بھی برآمد تفصیلات کے مطابق تھانہ شیرگڑھ میں موٹر سائیکلز چوری کی کئی رپورٹس درج ہوئی جس کا ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ملزم/ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے احکامات جاری کئے ڈی ایس پی تحت بھائی سرکل خالد خان کی سربراہی اور ایس ایچ او شیرگڑھ منظور خان کی قیادت میں سپیشل ٹیم تشکیل دیا گیا۔جنہوں نے جدید سائنسی آلات اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کی بدولت وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان ولد اکبر علی ساکن سخاکوٹ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کرلیا گرفتار ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اسکی نشاندہی پر مال مسروقہ سے حاصل شدہ رقم 03 لاکھ روپے بھی برآمد کی گئی گرفتار ملزم نے دوسرے ساتھی شریک واردات کا نام بھی اگل دیا جس کی گرفتاری جلد متوقع ہے ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔