ہنگو(مانند نیوز) پولیس ٹرینگ کالج میں پولیس ریکروٹ کی مبینہ خود کشی،ائی جی خیبر پختون خواہ کا ایکشن،ڈپٹی کمانڈنٹ معطل،ار پی او کوہاٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا گیا،ریکروٹ سلیمان نے رات کو سخت ڈیوٹی سے تنگ آ کر خود کو گولی ماری کر خود کشی کی تھی، واقعہ خود کشی نہیں بلکہ اچانک گولی چل جانے سے ہلاکت ہوئی،کمانڈنٹ فصیح الدین اشرف۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ٹرینگ کالج ہنگو میں رات کو پولیس ریکروٹ سلیمان نے اس وقت خود کو گولی ماری کر اپنی جان کا خاتمہ کر لیا جب وہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور تھا۔واقعہ پر آئی جی خیبر پختون خواہ اختر حیات گنڈاپور نیا یکشن لیتے ہوئے ڈپٹی کمانڈنٹ شاہ ممتاز کو معطل کر دیا اور آر پی او کوہاٹ شیر اکبر کو انکوائری کے احکامات صادر کر دیے ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار سلیمان کئی دن سے بیمار تھا اور ڈرل انچارج نے اس کے باوجود اسے بطور سزا ڈیوٹی تفویض کی تھی۔دوسری طرف کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو ڈاکٹرفصیح الدین اشرف نے خود کشی کے واقعہ کی تردید کی ہے اور ان کا موقف ہے کہ اچانک گولی چل جا ے سے یہ ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا۔واقعہ کے بعد پولیس ٹرینگ کالج کی فضا سوگوار ہے