پشاور(مانند نیوز) انٹرنیشنل و صدارتی ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان نے آئندہ سال آزادی کی تقریبات پورا مہینہ منانے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ پورا مہینہ آزادی کی تقریبات کے انعقاد سے نسل نو کو آزادی کی اہمیت اور ہمارے بڑوں کی قربانیوں بارے آگاہی حاصل ہو گی۔ تقریب میں پہنچنے پر ملک طارق اعوان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، خلیل زئی ماڈل سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک طارق اعوان نے کہا کہ 14 اگست گزر جانے کے باوجود تاحال تقریبات کے انعقاد نے ثابت کردیا ہے کہ یہ دن ہمارے لئے خوشی کا دن ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، انہوں نے کہا کہ بچوں کی پڑھنے کی لگن اور اساتذہ کی محنت سے یہ بچے کل ملک کی اہم پوسٹوں پر تعینات ہو کر ملک کا نام روشن کریں گے یہ بچے ہمارے ملک کے مستقبل ہیں۔ اس موقع پر الحاج لیاقت علی، سابقہ ناظم وسیم نواز، کونسلر گل سخی، ممتاز صافی، افغان کالونی کی ممتاز شخصیت ظفر اقبال خان، حاجی عارف، شاہ نواز خان اور دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے۔