پشاور( مانند نیوز)سٹی مئیر مردان حمایت اللہ مایار ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں۔ تعلیم کی اہمیت ہمارے پیارے نبی اکرم ؐکی اس حدیث سے بہتر طور پر اجاگر ہوتی ہے ”علم حاصل کرو چاہئے تمہیں اس کے لئے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے،ان خیالات کا اظہار انہوں کسکورنہ مصطفیٰ آباد مردان میں نجی تعلیمی ادارہ کانسپٹ سکول ہوتی برانچ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،تقریب سے معروف ماہر تعلیم ڈاکٹر صادق الر حمان خٹک،ادارے کے ریجنل ڈائر یکٹر سہیل بابر،خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی،نوجوان قانون دان اکبر ہو تی ایڈوکیٹ،سکول کے ڈائر یکٹر محمد صادق آمین اور نعمان خان نے بھی خطاب کی،مقررین نے کہا کہ ہماری نسل نو ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیتیں رکھتی ہے بس ہمیں ان کے لئے راستے ہموار کرنا ہونگے۔ کم آمدنی والے شہریوں کے بچوں کو معیاری تعلیم و تربیت کے ذریعے اچھا شہری بنانا ادارے کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی و معیاری تعلیم کا فروغ ملک و قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شرح خواندگی میں اضافے اور معیاری تعلیم کی فراہمی میں نجی تعلیمی اداروں کا کردار نہایت اہم ہے،شرح خواندگی بڑھانے کیلئے زندگی کے تمام طبقات اپنا کردار ادا کریں،تعلیم کی زیور سے آراستہ ہوکر دنیا کی ترقیافتہ قوموں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے