اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اجمل گوندل نے مالی سال 2022-2023 کی رپورٹ پیش کر دی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آڈٹ عمل مزیدمئوثر بنانے کے لئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ضرورت ہے،آڈیٹر جنرل ملک میں آڈٹ کے نظام میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کریں۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ آڈٹ عمل میں بہتری سے ملک میں بہتر گورننس کے فروغ، شفافیت اور احتساب کے فروغ میں مدد ملے گی،آڈیٹر جنرل ادارے کو مزید موثر بنانے کیلئے اہداف کا تعین کریں،آڈیٹر جنرل حکومت کو بہتر گوررننس کے فروغ میں بھرپور مدد فراہم کرے۔صدر مملکت نے کہا کہ بہتر اندرونی کنٹرول، ٹیکنالوجی، آٹو میشن اور عالمی معیار کے مطابق آڈٹ کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارے کے کردار کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے