اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو،ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، ایمان مزاری انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی، ہم کہیں نہیں جارہے وہ پیشیوں پر آئے گی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے اور ایمان مزاری کو رہا کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے