شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پولیس کا دو مختلف کاروائیاں،اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والا عاصم رضاء کو پولیس نے گرفتار کرلیا،بشام پولیس کی بڑی کاروائی، مردہ گائے کو قصاب خانے لے جانے والا قصائی حسن بر ولد میزر سکنہ نوگرام کروڑہ کو بشام سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار جعلی سرکاری ملازم عاصم رضاء کی قبضے سے تین عدد موبائل فون، ایک عدد پستول، تیس عدد کارتوس اور دو عدد سبز سرکاری نمبر پلیٹس بھی برامد کرلی گئی،گرفتار عاصم رضاء کے خلاف تھانہ الپوری میں زیر دفعات 419,420,468,471,170,1719CCNSA مقدمہ درج رجسٹر کرلیا گیا،گزشتہ شب ایس ایچ او تھانہ الپوری گشت وناکہ بندی پر بمقام بدھ گٹہ موجود تھے کہ اس دوران جانب کروڑہ سے ایک گاڑی از قسم پراڈو جیپ، جس پر سرکاری نمبر پلیٹ نمبری AA3204پشاور درج تھا پولیس نے رکوائی۔مذکورہ عاصم رضاء نے پولیس کو سرکاری ملازم کا کارڈ دکھا کر اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے پولیس کو چکما دینے کی کوشش کی۔ایس ایچ او تھانہ نے ان کا قومی شناختی کارڈ چیک کرتے ہوئے، سروس کارڈ اور شناختی کارڈ میں کافی تضاد پایا گیا، مزید تلاشی کے دوران ان کی قبضے سے تین عدد موبائل فونز، ایک پستول، تیس عدد کارتوس، دو عدد سبز سرکاری نمبر پلیٹس بھی برامد کرلی گئی۔ عاصم رضاء نے جھانسے کے طور پر پولیس کو اپنے آپ کو سرکاری ملازم ظاہر کرتے ہوئے دھوکہ دہی بھی کی جس کے قبضے سے قبضہ شدہ گاڑی کی نسبت انکوائری کی جار ہی ہے۔عاصم رضاء کے خلاف سینئر تفتیشی آفسیر رافیع اللہ خان تفتیش کررہے ہیں۔بشام پولیس کی بڑی کاروائی، مردہ گائے کو قصاب خانے لے جانے والا قصائی حسن بر ولد میزر سکنہ نوگرام کروڑہ کو بشام سے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقامی پولیس روٹین گشت پر بازر بشام میں موجود تھی کہ اسی اثناء انھوں نے ایک گاڑی از قسم سوزوکی میں ایک مردہ جانور گائے دیکھا جو کہ قصائی حسن بر نے اپنے قصاب خانے واقعہ بشام لے جارہا تھا۔پولیس نے فی الفور اسے انٹاروگیٹ کرکے مردہ گائے اور گاڑی کو قبضے میں کرکے تھانہ بشام منتقل کردیا،یاد رہے کہ مذکورہ قصائی حسن بر کا بازار بشام میں قصائی کی دکان ہے،مردہ جانور کی گوشت کو شہریوں پر فروخت کرنے سے بیماری اور مذہب میں حرام ہونے کے بناء پر کاروائی کی گئے،پولیس نے قصائی ملزم حسن بر کے خلاف تھانہ بشام میں زیر دفعات 269/270مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزم کو ہرپہلو سے انٹاروگیٹ کیا جاکر تفتیش کی جارہی ہے۔۔