شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے تحصیل چکیسر سے بالائی گاؤں دندے جانے والی جیپ حادثے کا شکار،تین افراد جان بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے جیپ میں بچے اور خواتین بھی سوار تھے۔ جان بحق ہونے والوں میں غازی خان،محمد علی،مسماۃ طفلکہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں ہمت گل،مومین خان،فیض محمد،خان،صاحبزادہ،تاج نواب،خان نواب،نازمحمد،روح اللہ اور خواتین مسماتان السینت،اقبال،مومین جانہ،رحمت بی بی،شکیلہ اور ڈرائیور گل رحمان کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال چکیسر منتقل کردیا گیا جن میں دو کو سیدو شریف سوات منتقل کردیا گیا ہیں۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں جبکہ جان بحق تین افراد کو لواحقین کے حوالے کردیاگیا ہے۔پولیس تھانہ چکیسرکے ایس ایچ او فضل الہٰی کے مطابق جیپ سازوسامان و اشیائے خردنی سے لوڈ ہونے کیوجہ سے دندے کے مقام پر ڈرائیور ملزم گل رحمان سے بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد الٹ لر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد جانبحق جبکہ 17زخمی ہوگئے ہیں۔پیر کے دوپہر کے بعد شانگلہ کے تحصیل چکیسرکے بالائی گاؤں دندے جانے والی بدقسمت جیپ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد جان بحق جبکہ 17 سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ پیر کے دوپہر کے بعد سے آشیائے خردن، سودا سلف اور علاج معالجے کیلئے چکیسر ہسپتال آئے ہوئے مریض سوار ہو کر منزل کی طرف روانہ تھے کہبدقسمت جیپ جسمیں 20افراد سوار گتھے اوورلوڈنگ کے باعث دندے کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3افراد جان بحق جبکہ17زخمی ہوگئے۔شانگلہ کے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں انجینئر امیر مقام،حاجی سید فرین،شوکت یوسف زئی،متوکل خان ایڈوکیٹ کی واقعے کی مذمت قیمتی جانوں کی ضیاع پر اظہار افسوس،مرحومین کیلئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی گئی۔۔