ہنگو(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نذیر احمد خان تنولی(PSP) کا تھانہ کلایہ، تھانہ مشتی، تھانہ ڈبوری، تھانہ غلجو سمیت ضلع کے دوردراز چیک کا سرپرائز وزٹ، جنکہ زیر تعمیر ڈی پی او افس اور تھانہ مشتی، تھانہ غلجو کا بھی وزٹ کیا، چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایت جاری کئے، جانفشانی اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے دوردراز چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو موقع پر نقد انعامات سے نوازا گیا۔دورے کیموقع پر ڈی پی او اورکزئی نذیر احمد خان(PSP) نے تھانوں اور چوکیات کی عمارتوں کے مختلف حصوں اور سیکورٹی انتظامات اور رہائشی بیرک، روزنامچہ اور کوت کا معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کئے۔انہوں نے نیتھانہ جات کے حوالات کابھی معائنہ کیا۔ تھانے اور چوکیات میں تعینات پولیس اہلکاروں سے بھی ملے اور ان پر زور دیا کہ وہ محنت لگن اورفرض شناسی سے پیشہ ورانہ امور سرانجام دیکر خدمت خلق کو اپناشعار بنائے۔ڈی پی او اورکزئی نذیر احمد خان تنولی نے زیر تعمیر بلڈنگ ڈی پی او افس اور تھانہ مشتی، تھانہ غلجو کا بھی وزٹ کیا زیر تعمیر تھانے اور آفس کے مختلف حصوں اور معیار کا ملا خظ کیا۔پولیس اسٹیشن سمیت ڈی پی او افس بلڈنگ کے کام کے متعلق کنسٹرکشن ٹھیکیدار نے ضلعی پولیس سربراہ کو بریفنگ دی۔ڈی پی او اورکزئی نے کنسلٹنٹ کو جلد از جلد اور بھر وقت تکمیل کو یقینی بنانیکے ساتھ ساتھ تعمیراتی کام میں اعلٰی معیارکو اپنانے کی بھی ہدایات جاری کئے۔ڈی پی او اورکزئی نے کہا کہ رشوت لینے/دینے، اور حرام کی کمائی سے گریز کیا جائے اور وردی کا جائز استعمال کرتے ہوئے ڈیوٹی کو فرض جان کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے کام آئیں جس سے آپ کی تنخواہ بھی حلال ہوگی، ثواب بھی ملے گا اور ہم سب کا مورال بھی بلند ہوگا۔ڈی پی او اورکزئی نے سب کو خبردار کیا کہ بددوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ اور ہلیمٹ کے استمال کو لازمی کرنا ہے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں جبکہ موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کیا جائے اور موجودہ حالات میں الرٹ رہنے کی ہدایات کی۔انہوں نے پولیس افسران پر زوردیا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں جرائم کے خاتمے اور عوامی خدمت کے لئے بروئے کارلائے۔ انہوں نے محررز تھانہ جات کو صفائی ستھرائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے متعلق بھی ہدایات جاری کئے۔آئی جی پی خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کے وژن کے مطابق عوام کو انصاف مہیا کیا جائے اور تھانہ جات میں انکے ساتھ خوش اخلاقی پیش آیا جائے جبکہ دیانتداری سے کارسرکار سر انجام دیں۔بعد ازاں ڈی پی او اورکزئی نے ضلع خیبر اور ضلع اورکزئی بارڈر (ارحانگہ) کا بھی دورہ کیا وہاں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کرکے سیکیورٹی انتظامات اور دیگر مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او اورکزئی نذیر احمد خان(PSP) کا کہنا تھا کہ ضلع اورکزئی کی عوام کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔بغیر کسی کا سہارا لیے اور بغیر کسی کی سفارش ڈھونڈنے میرے دفتر آئیں۔میرٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔